پہلی آواز احمد فراز 07 ستمبر 2020 شیئر کریں اتنا سناٹا کہ جیسے ہو سکوت صحرا ایسی تاریکی کہ آنکھوں نے دہائی دی ہے جانے زنداں سے ادھر کون سے منظر ہوں گے مجھ کو دیوار ہی دیوار دکھائی دی ہے دور اک فاختہ بولی ہے بہت دور کہیں پہلی آواز محبت کی سنائی دی ہے