پاگل ضدی اور دیوانہ کون کہے
پاگل ضدی اور دیوانہ کون کہے
تیرے بن میرا افسانہ کون کہے
یوں کتنے ہی مجھ کو اپنا کہتے ہیں
پر مجھ کو جانا پہچانا کون کہے
آنکھوں آنکھوں جس کی صورت رہتی ہیں
اس کو لفظوں میں بتلانا کون کہے
یاد میں جس کی آنکھیں جھرنے ہو بیٹھیں
اس بادل کا گھر آ جانا کون کہے
آنکھیں موندوں کھل کھل جائیں پھر سپنا
اس ضدی کا حق جتلانا کون کہے
تپشؔ تمہیں مقطع میں لانا مشکل ہے
بارش میں جذبے سلگانا کون کہے