اوس کا ننھا سا قطرہ ہوں پھولوں میں تل جاؤں گا

اوس کا ننھا سا قطرہ ہوں پھولوں میں تل جاؤں گا
دولت کی میزان میں لیکن تول نہ پائے گا کوئی
شہر کے ہر شہ زور سے کہہ دو پوری کوشش کر دیکھے
میرے دست طلب کی مٹھی کھول نہ پائے گا کوئی