نواب صاحب اور گدھا

کہا جاتا ہے کہ انگریز  کےدور میں لکھنؤ  کے  ایک نواب صاحب کو کسی نے گدھا کہہ دیا۔۔!!

نواب صاحب کو یہ بہت نا گوار گزرا اور انہوں نے کورٹ میں کیس کر  دیا۔۔۔!

جج نے گدھا کہنے والے سے پوچھا  تو  اس نے اعتراف کرتے ہوئے  اپنی غلطی تسلیم کر  لی۔۔

اور اپنے کہے پر شرمندہ ہوکر معافی مانگ لی۔۔

جج نے نواب صاحب سے کہا  کہ نواب صاحب اب تو یہ معافی مانگ رہا ہے،  آپ کا کیا کہنا ہے۔۔

اس پر نواب صاحب معافی کے لیے تیار ہو گئے۔۔ لیکن ایک شرط بھی  رکھی کہ اب کسی بھی نواب کو وہ گدھا نہیں بولے گا۔۔!!

جج نے مجرم کو بری کردیا۔۔۔۔!!

جانے سے پہلے اس آدمی نے جج سے پوچھا:۔۔                              یور آنر، میں نواب صاحب کو تو قطعاً گدھا نہیں بولوں گا لیکن ایک بات بتائیے ، کہ گدھے کو تو میں نواب صاحب بول سکتا ہوں کہ نہیں؟

 اس شخص کے اس سوال پر جج صاحب نے غور فرمایا ، اور پھر کچھ توقف کے بعد کہا  کہ  گدھے کو آپ  کچھ بھی بولیے، کورٹ کا اس سے کچھ لینا یا دینا  نہیں ہے۔

وہ آدمی نواب صاحب کی طرف مُڑا اور بولا۔۔                   اچھا تو"نواب صاحب" مَیں چلتا ہوں