نصیحت

کہنا نہ کسی سے اپنے جی کی
ہے بات یہ لاکھ اشرفی کی
جو بات کرے کرے سمجھ کر
پہچان یہی ہے آدمی کی
سن لو جو کرے کوئی نصیحت
کڑوی معلوم ہو کہ پھیکی
فوراً ہی مانگ لی معافی
بھولے سے خطا اگر کبھی کی
کھاؤ ترس ان پہ جو ہیں بیکس
تکلیف سے خوش نہ ہو کسی کی
آئنے کو دل کے صاف رکھو
جمنے نہ دو گرد دشمنی کی