ننھی منی چڑیاں

کوئی ان کو پکڑ نہیں سکتا
اڑ کے جان اپنی یہ بچاتی ہیں
بیٹھ کر الگنی پہ خوش ہو کر
پر کھجاتی ہیں دم ہلاتی ہیں
کام کے وقت کرتی ہیں یہ کام
کام سے منہ نہیں چراتی ہیں
بیٹھ کر کھونٹیوں پہ چھینکوں پر
اپنی چوں چوں ہمیں سناتی ہیں
کھیل کے وقت کھیلتی ہیں یہ
مل کے اودھم بہت مچاتی ہیں
جب بسیرے کا وقت ہوتا ہے
ایک طوفان سا اٹھاتی ہیں
شام کو جمع ہو کے پیڑوں پر
غل مچاتی خوشی مناتی ہیں
رات اور نیند آتی ہے جس دم
چپکی پیڑوں پہ بیٹھ جاتی ہیں
پھر پروں میں چھپا کے چونچوں کو
نیند کے یہ مزے اڑاتی ہیں
اٹھ کے تڑکے پھر اپنی چوں چوں سے
اپنے مالک کے گیت گاتی ہیں