منی کی باتیں

بنا کے منہ تو مرے سامنے کھڑی کیا ہے
مجھے بتا تو کسی سے ابھی لڑی کیا ہے
سمجھ رہا ہوں چلی آئی ہے جگانے مجھے
ذرا سا اور ٹھہر جاتی ہڑبڑی کیا ہے
ابھی نہ پوری ہوئی نیند دس بجے کیسے
ہمیشہ تیز جو چلتی رہے گھڑی کیا ہے
گھڑی کو ڈاکٹر صاحب کے پاس لے جاؤ
انہیں دکھاؤ اسے اس میں گڑبڑی کیا ہے
ابھی کلاس نیا ہے نئی کتابیں ہیں
پڑھیں ابھی سے بھلا فکر ہی پڑی کیا ہے
پڑھانے آئیں گے ہندی ہمارے پنڈت جی
مگر بتائیں گے انگلش میں گڑبڑی کیا ہے
مجھے شروع سے عادت ہے بید کھانے کی
شمیمؔ ہاشمی صاحب کی یہ چھڑی کیا ہے