منہ پھول سے رنگیں تھا و ساری تھی اس ہری

منہ پھول سے رنگیں تھا و ساری تھی اس ہری
کھترانی ایک دیکھی میں پنگھٹ پہ جوں پری


چیری ہیں اس کی اربسی رمبھا و رادھکا
پربھو نے پھر بنائی نہیں ویسی دوسری


میں نے کہا کہ گھر چلے گی میرے ساتھ آج
کہنے لگی کہ ہم سوں نہ کر بات تو بری