مولانا اور وائسرائے

وائسرائے ہند، مولانا ابو الکلام آزاد سے ملاقات کرنے ان کے گھر آیا،اور اس کے ساتھ ترجمان بھی آٰیا ،جو وائسرائے کی انگریزی  کا ترجمہ کر کے مولانا آزاد کو سناتا ، اور مولانا کی گفتگو کا ترجمہ کر کے وائسرائے کو سناتا ۔

 ہوا کچھ یوں کہ ترجمان کسی  انگریزی جملے  کا ترجمہ کچھ درست نہ کر سکا ،جس پر مولانا آزاد نے اس سے کہا یہ اس طرح نہیں ،اس طرح  ہے ۔

 

گفتگو کے اختتام پر وائسرائے ہند نے مولانا سے استفسار کِیا ، کہ جب آپ کو انگریزی آتی ہے تو آپ نے انگریزی میں گفتگو کیوں نہیں کی ؟

مولانا آزاد نے بڑا عجیب جواب دیا ۔

فرمایا کہ  آپ پانچ سو میل دور سے آ کر اپنی زبان نہیں چھوڑتے ،میں اپنے ہی گھر میں بیٹھا  کیسے اپنی زبان چھوڑ دوں ۔