محبت تو دعا ہے
محبت بھیک میں ہرگز نہیں ملتی
محبت دان بھی کوئی نہیں کرتا
کہ یہ خیرات ہوتی ہے
محبت تو محبت ہے
یہ خوشبو کی طرح کا کوئی ساتھ ہوتا ہے
کوئی احساس ہوتا
کسی کے ہاتھ میں جیسے کسی کا ہاتھ ہوتا ہے
محبت تو فقط سانسوں میں بستی ہے
کہیں دل کے نہاں خانوں میں پلتی ہے
محبت کا جو رستہ ہے بہت دشوار ہوتا ہے
بہت پر خار ہوتا
محبت پیاس ہے شاید
کبھی بھی جو نہیں بجھتی
محبت بھیک میں ہرگز نہیں ملتی