یاران رسول یعنی اصحاب کبار

یاران رسول یعنی اصحاب کبار
ہیں گرچہ بہت خلیفہ ان میں ہیں چار
ان چار میں ایک سے ہو جس کو انکار
غالبؔ وہ مسلمان نہیں ہے زنہار