میرے مستقبل میں بھی کچھ لکھا کیا

میرے مستقبل میں بھی کچھ لکھا کیا
تم نے میرے بارے میں کچھ سوچا کیا


میں تو تم کو اپنا مان کے چلتا ہوں
دل میں تم بھی رکھتے ہو کچھ ایسا کیا


یہ تیرا ہے یہ میرا ہے چھوڑو بھی
ان بیکار کی باتوں میں ہے رکھا کیا


تم نے ہی تو بولا تھا خاموش رہو
ایسے میں کچھ کہتا میں تو کہتا کیا


جیتے جی سب کچھ پانے کو مرتے ہیں
مر جانے پر ہاتھ میں کچھ بھی رہتا کیا