میں اک گاؤں کا شاعر ہوں
میں اک گاؤں کا شاعر ہوں
کھلی فضاؤں کا شاعر ہوں
دھوپ میں کھیتی پر لہراؤں
نرم ہواؤں کا شاعر ہوں
میرے دم سے ہیں یہ موسم
دھوپ اور چھاؤں کا شاعر ہوں
صحرا صحرا نام ہے میرا
میں دریاؤں کا شاعر ہوں
سورج میرا رستہ روکے
میں کہ گھٹاؤں کا شاعر ہوں
بہروں کی بستی کا گاہک
نا بیناؤں کا شاعر ہوں