محنت و درد و رنج و غم اور علم یہ رات دن (ردیف .. چ)

محنت و درد و رنج و غم اور علم یہ رات دن
کرتے ہیں مجھ کو خوار و زار ایک دو تین چار پانچ


نالہ و گریہ آہ و اشک اور فغاں ترے بغیر
میرے ہوئے ہیں دوست دار ایک دو تین چار پانچ


عشوہ نگہ ادا و ناز اور ہے غمزہ ہم رکاب
ساتھ ہیں تیرے شہسوار ایک دو تین چار پانچ