میں مبتلائے عشق ہوں مجھ کو پتا نہ تھا

میں مبتلائے عشق ہوں مجھ کو پتا نہ تھا
جب تک کسی نے حال یہ میرا کیا نہ تھا


پایا ہے جب سے تجھ کو ہے تکمیل کا سرور
میں تھی ادھوری تو مجھے جب تک ملا نہ تھا


اللہ تیرے عشق میں ہوں حال سے بے حال
تب تک بڑے مزے میں تھی جب دل لگا نہ تھا