لطیفہ

چار شخص آپس میں تھے اک روز مصروف نماز
بول اٹھا ان میں سے ناگہاں ایک مرد حیلہ باز
دوسرے صاحب نے فرمایا کہ او نادان چپ
بات تو نے کس لئے کی ہو گئی فاسد نماز
تیسرے صاحب یہ بولے بات کی تو اس نے کی
بولتا ہے کس لئے تو ہی بڑا ہے جلدباز
گفتگو سن کر یہ فرمانے لگے ان کے امام
شکر ہے میں کچھ نہیں بولا ہوئی میری نماز