لینڈسکیپ گلزار 07 ستمبر 2020 شیئر کریں دور سنسان سے ساحل کے قریب ایک جواں پیڑ کے پاس عمر کے درد لیے، وقت کا مٹیالا دشالہ اوڑھے بوڑھا سا پام کا اک پیڑ، کھڑا ہے کب سے سیکڑوں سالوں کی تنہائی کے بعد جھک کے کہتا ہے جواں پیڑ سے ''یار! سرد سناٹا ہے! تنہائی ہے! کچھ بات کرو!''