کیا رشتہ ہے

دھرتی میری ماتا ہے
چندا میرا ماما ہے
یہ بھی تو بتلائے کوئی
سورج سے کیا رشتہ ہے
بلی شیر کی خالہ ہے
گھر گھر ماری پھرتی ہے
شیر کو کیا معلوم نہیں
بلی سے کیا رشتہ ہے
گنگا ہمالہ کی بیٹی
چھوڑ کے اپنے باپ کا گھر
دوڑے ساگر کی جانب
ساگر سے کیا رشتہ ہے
یہ گندہ سا لڑکا کیوں
روز میرے گھر آتا ہے
اماں کچھ تو بتلاؤ
اس سے مرا کیا رشتہ ہے
ہاں یہ لڑکا گندہ ہے
مگر خدا کا بندہ ہے
اس کے بندے ہو تم بھی
اب سوچو کیا رشتہ ہے