خود کو جب سے جان گئے ہم رفعت شمیم 07 ستمبر 2020 شیئر کریں خود کو جب سے جان گئے ہم دنیا کو پہچان گئے ہم دشمن کو جب پاس سے دیکھا دوست کو بھی پہچان گئے ہم من میں کیسی آگ لگی یہ تن کی چادر تان گئے ہم اس کے دیار شوق سے اکثر خود ہی تہی دامان گئے ہم