خود اپنے ساتھ دھوکہ کیوں کروں میں عین عرفان 07 ستمبر 2020 شیئر کریں خود اپنے ساتھ دھوکہ کیوں کروں میں کسی سائے کا پیچھا کیوں کروں میں اسے میں بھول جانا چاہتا ہوں مگر خود پر بھروسہ کیوں کروں میں کبھی سوچوں کہ خود میں لوٹ آؤں کبھی سوچوں کہ ایسا کیوں کروں میں