خیمۂ یاد حسن نعیم 07 ستمبر 2020 شیئر کریں اس صبح جب کہ مہر درخشاں ہے چار سو موسم بہار کا ہے غزل خواں ہیں سب طیور سبزے صبا کے لمس سے خوش ہیں نہال ہیں اک سایہ اس درخت اسی شاخ کے تلے تنہائیوں کی رت میں ہے مغموم و مضطرب بند قبائے شب سے الجھتا ہے بار بار