کتبہ(۶) خلیل الرحمن اعظمی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں میرا پیارا ننھا یہاں سو رہا ہے اسے پھول سے پیار تھا وہ خود پھول تھا میں ہر صبح آتا ہوں کچھ پھول لے کر اسے تازہ پھولوں کی چادر سے ڈھک کر چلا جاتا ہوں تاکہ کل صبح تک اس کی معصوم روح اپنے پھولوں کی آغوش میں مسکراتی رہے