کشٹ اعتبار ساجد 07 ستمبر 2020 شیئر کریں کیسے چلتے سمے وہ روئی گلے سے لگ کر بلک بلک کر پھر آنکھوں کو چومنا اس کا اچک اچک کر دور ہٹنا اور دیکھنا مجھ کو ٹھٹک ٹھٹک کر گر پڑنا پھر کھلی ہوئی بانہوں میں تھک کر شام جدائی ماں سے محبوبہ تک کتنے روپ تھے اس کے