کام دنیا میں بہت کرنا ہے
کام دنیا میں بہت کرنا ہے
قبل مرنے کے ہمیں مرنا ہے
آئیے نزع کا ہنگام ہے اب
مشورہ آپ سے کچھ کرنا ہے
دل نے یہ کہہ کے کہیں چھوڑا ساتھ
ہم کو کچھ کام یہاں کرنا ہے
قتل کرنے میں تکلف نہ کرو
آخر اک روز ہمیں مرنا ہے
تم سے اک روز کریں گے تقریر
اپنی باتوں میں اثر بھرنا ہے
تم کو دکھلائیں گے دل کی تصویر
جا بجا رنگ ابھی بھرنا ہے
روک لو گریۂ خونیں کو عزیزؔ
دل کا ناسور ابھی بھرنا ہے