جس کے ایماں پر بت کافر ہنسے
جس کے ایماں پر بت کافر ہنسے
اللہ اللہ وہ ہنسے کیونکر ہنسے
حسن ماہ و ماہوش سحر آفریں
ہائے جادوگر پہ جادوگر ہنسے
قلقل مینا دکھائے جب اثر
میں ہنسوں ساقی ہنسے ساغر ہنسے
کیونکر آتی ہے ہنسی کس کو خبر
ان پہ میں حیراں ہوں جو مجھ پر ہنسے
اک پتے کی بات کہتا ہوں سنو
کوئی ہنس کر روئے یا رو کر ہنسے
اک پتہ کی بات کہتا ہوں سنو
کوئی ہنس کر روئے یارو کر ہنسے
پھبتیاں کہنے پہ میں آؤں اگر
واعظ ذیشاں سر منبر ہنسے
کیا خبر منظورؔ ہے کس دھیان میں
وہ تو وہ زاہد فرشتوں پر ہنسے