جھوم کے جب رندوں نے پلا دی

جھوم کے جب رندوں نے پلا دی
شیخ نے چپکے چپکے دعا دی


ایک کمی تھی تاج محل میں
میں نے تری تصویر لگا دی


آپ نے جھوٹا وعدہ کر کے
آج ہماری عمر بڑھا دی


ہائے یہ ان کا طرز محبت
آنکھ سے بس اک بوند گرا دی