جب رات گئے سہاگ کرتی ہے نگاہ

جب رات گئے سہاگ کرتی ہے نگاہ
دل میں شب ماہ کے اترتی ہے نگاہ
رتنار نین سے پھوٹتی ہیں کرنیں
یا کاہکشاں کی مانگ بھرتی ہے نگاہ