اسم
مجھ پر وارد ہوا ہے
کوئی اسم
جس کا حجم
زمان و مکاں سے بڑا ہے
بے پر ہے
مگر اڑتا ہے
بے آواز ہے
مگر بولتا ہے
بے گھر ہے مگر
ہر گھر میں ہے
سانس لیتا ہے
میرے ساتھ جیتا ہے
میرے درد میں رہتا ہے
میرے درد میں رہتا ہے
مجھ میں لمحہ لمحہ اترتا ہے