آئی فون 14 اس سے پہلے والے آئی فونز سے کتنا مختلف ہوگا

آئی فون لایا اپنا نیا موبائل فون ۔۔۔آئی فون 14۔۔۔کیا ہے اس میں نیا۔۔۔نئے فیچرز کیا ہیں ؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں

ہر سال کی طرح اس سال بھی ستمبر2022 کو ایپل کمپنی  نے اپنئی  نئی آنے والی مصنوعات کی نمائش کی۔ ایپل  نے ہر دل عزیز آئی فونز  کو بھی اس نمائش کا حصہ بنایا۔  ایپل کے  اس سال متعارف ہونے والے آئی فونز آئی فون 14 سیریز کے نام سے چار مختلف  وئیرینٹس پر مشتمل ہے، جن کے نام درج ذیل ہیں؛

  • آئی فون 14(Iphone 14)
  • آئی فون 14 پلس(Iphone 14 plus)
  • آئی فون 14 پرو(Iphone 14 pro )
  • آئی فون 14 پرو میکس(Iphone 14 pro max)

آئی فون 14 (Iphone 14)اور آئی فون 14 پرو(Iphone 14 pro), یہ سائز(size) اور ڈسپلے(display) میں دونوں ایک ہی طرح کے ہیں, جبکہ خصوصیات(functions) میں دونوں ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں۔ اسی طرح آئی فون 14 پلس(Iphone 14 plus) اور آئی فون 14 پرومیکس (phone 14 pro max)،  یہ بھی سائز اور ڈسپلے میں ایک جیسے ہیں۔

آئی فون14    (Iphone 14)

آئی فون 14 ستمبر کو ریلیز ہوا ہے اوراس موبائل فون میں 6.1 انچز کا ڈسپلے، ایپل اے 15(A-15 bionic) بائیونک چِپ جو پچھلے آئی فونز میں تھی، آئی فون13 پرو میکس کی طرح کی ناچ مهیا کی گئی ہے۔ یہ موبائل (Midnight, Purple, Starlight, Blue, Red) کلرز میں دیکھنے کو ملے گا۔

آئی فون 14 پلس (Iphone 14)

آئی فون 14 پلس بھی یکم ستمبر  میں ریلیز ہوا ہے، اس موبائل فون میں 6.7انچز کا ڈسپلے، ایپل اے 15 بائیونک چِپ(A-15 Bionic Chipset) ، آئی فون 13 پرو میکس کی طرح کی ناچ مہیا کی گئی ہے، یہ فون آئی فون 14 کی نسبت زیادہ اپ گریڈ ملیں  گے جس کی رو سے اسے آئی فون پلس کا نام دیا گیا ہے۔یہ فون بھی آئی فون 14 کی طرح (Midnight, Purple, Starlight, Blue, Red)   کے رنگوں میں مارکیٹ میں مل جا ئے گا۔

آئی فون 14 پرو(Iphone 14 pro)

آئی فون 14 پرو کا ڈسپلے آئی فون 14 کی طرح 6.1 انچز6.1 inches) (کا ملتا ہے۔ اس موبائل فون میں ایپل نے اپنی نئی چِپ اے 16 بائیونک(A-16 Bionic chip) لگائی ہے، اس فون میں ایپل نے ناچ کی بجائے نیا فیچر ڈائینامک آئی لینڈ  (Dynamic Island)کے نام سے لگایا ہے ios 16 کی اپگریڈ ساتھ لگا یا گیا ہے اور اس کے چار رنگ (Space Black, Silver, Gold, Deep Purple) میں مل جا ئےگا

آئی فون 14 پرو میکس   (Iphone 14 pro max )

آئی فون 14 پرو میکس 6.7 انچز ڈسپلے  (6.7 inches display)کے ساتھ ملتا ہے، آئی فون 14 پرو کی طرح اس میں بھی ایپل نے اپنا نیا فیچر ڈائینامک آئی لینڈ  (Dynamic Island)لگایا ہے، اس میں بھی ایپل کی نئی چِپ  اے 16 بائیونک (A-16Bionic chip) ios 16 کی اپگریڈ ساتھ لگا یا گیا ہے۔ اس فون کے کلرز (Space Black, Silver, Gold, Deep Purple) پرو ورثن کی طرح کے ہیں۔

آئی فون کی قیمت

آئی فونز کی پرائز ہر سال کی طرح اس بار بھی ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے پاکستانی مارکیٹ میں کافی زیادہ بڑھ سکتی ہے اور دوسری طرف ٹیکس کی شرح بھی بڑھ چکی ہے جس کے باعث آئی فون کی قیمت  میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ آئی فون ۱۴ سیریز پاکستانی مارکیٹ میں جلد لانچ ہوجائے گی اور اکتوبر میں اسکی ساری سیریز آفیشلی آجا ئے گی۔ ایک اندازے کے مطابق آئی فون 14 کی پرائز پاکستانی تقریباّ اڑھائی لاکھ روپے ہوگی ۔ یہ آئی فون کا 128 جی بی والا ویریئینٹ  (128 gbVariant)ہوگا۔

            فونز کی معلومات  دینے والی معروف ویبسائٹ  وٹموبائل ڈاٹ کوم (whatmobile.com.pk)کے مطابق آئی فون چودہ اکتیس اکتوبر تک پاکستان میں متعارف ہو جائے گا۔ اس کے پاکستان میں متعارف ہونے کے منتظر ہم بھی آپ کی طرح بہت زیادہ ہیں۔