اک جھلک تیری جو پائی ہوگی انجم لدھیانوی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں اک جھلک تیری جو پائی ہوگی چاند نے عید منائی ہوگی صبح دم اس کو رلا آیا ہوں سارا دن خود سے لڑائی ہوگی اس نے دریا کو لگا کر ٹھوکر پیاس کی عمر بڑھائی ہوگی کیس جگنو پہ چلے گا انجمؔ بستی اوروں نے جلائی ہوگی