ہوس سبودھ لال ساقی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں کچھ بوندوں نے مل کر میری ہتھیلی پر چھوٹی سی ایک جھیل بنائی جس میں پورے چاند کا عکس اتر آیا وحشی من نے اکسایا چاند کو میں نے قید کر لیا مٹھی میں سارا پانی پھسل گیا چاند میرے قبضے سے نکل گیا