ہر چند کہ کوٹ بھی ہے پتلون بھی ہے

الہ آباد کے ایک ایٹ ہوم میں اکبر الہ آبادی بھی شریک ہوئے ۔ وہاں طرح طرح کے انگریزی لباس پہنے ہوئے ہندستانی جمع تھے ۔ ایک کالے صاحب بھی تھے۔ ان کو انگریزی لباس جچتا نہ تھا ۔ ان پر حضرت اکبر الہ آبادی نے پھبتی کسی ۔
ہر چند کہ کوٹ بھی ہے پتلون بھی ہے
بنگلہ بھی ہے پاٹ بھی صابون بھی ہے
لیکن میں پوچھتا ہوں تجھ سے ہندی!
یورپ کا تری رگوں میں کچھ خون بھی ہے