ہماری ناؤ
آنگن میں پانی آیا ہے
کیا اچھا تالاب بنا ہے
کاغذ ہم اچھے اچھے لائیں
پھاڑ کے ان کو ناؤ بنائیں
ناؤ تمہاری ٹوٹی اختر
ڈوب رہی ہے چکر کھا کر
کھیلیں کودیں دل بہلائیں
دوڑو اکبر اس کو بچائیں
کیا اچھا تالاب بنا ہے
کیا اچھا تالاب بنا ہے
پانی میں سب مل کر جائیں
اپنی اپنی ناؤ بہائیں
کھیل میں رونا دھونا کیسا
یہ نہیں اچھی دوسری لینا
بیڑا سب کا پار لگائیں
سب سے آگے اس کو بڑھائیں
کیا اچھا تالاب بنا ہے
کیا اچھا تالاب بنا ہے
دیکھو یہ کیا تیز چلی ہے
سب سے آگے جا پہنچی ہے
دیکھو دیکھو پھیل گئیں وہ
دیکھو کیسی مل کے چلیں وہ
آؤ اس کو ناچ نچائیں
جانے دو جس سمت بھی جائیں
کیا اچھا تالاب بنا ہے
کیا اچھا تالاب بنا ہے
تیر رہی ہے یوں پانی پر
پھول کھلے ہیں جوں پانی پر
آؤ ذرا امی کو دکھائیں
کیا اچھا تالاب بنا ہے