گر گئی چلمن اگر توبہ ضرور
گر گئی چلمن اگر توبہ ضرور
آپ کی قاتل نظر توبہ ضرور
دیکھ کر ایسی تجلی نور کی
کیسا شرمایا قمر توبہ ضرور
اتنی وسعت میں سما سکتا نہیں
آپ کا دل میرا گھر توبہ ضرور
بس خلا ہی میں قلعہ تخلیق کا
ریت کے دلدل میں گھر توبہ ضرور
آپ کہ الفت میں صحرا میں پھروں
خواب بھی دیکھیں اگر توبہ ضرور
توڑ کر دل اب یہ کہنا آپ کا
جو ہوا اب غم نہ کر توبہ ضرور
بے پر پرواز اڑنا آپ کا
جھوٹ سینہ تان کر توبہ ضرور
چیل کا ہو گھونسلہ اور گوشت کا
مفلسوں کے پاس زر توبہ ضرور
ہر طرف فاقہ کشی ہے بھوک ہے
ملک میں افراط زر توبہ ضرور