ایک غلط فہمی کا قصہ

کنہیا لال کپور نے کسی شخص پر خفا ہوتے ہوئے کہا۔’’میں تو آپ کو شریف آدمی سمجھا تھا ۔‘‘
’’میں بھی آپ کو شریف آدمی سمجھا تھا ۔‘‘ اس شخص نے بھی برہمی میں بلا سوچے سمجھے کہہ دیا۔
’’تو آپ ٹھیک ہیں ۔ غلط فہمی مجھی کو ہوئی۔‘‘
کپور نے نہایت سنجیدگی اور کمال عجز سے اعتراف کرلیا۔