دنیا

دنیا ایک کنواری ماں ہے
ہم سب ہیں ناجائز بچے
جو اپنے نادیدہ پدر کی حرص و گنہ کے پچھتاوے کو
اپنے اپنے کندھے پر لادے پھرتے ہیں
مرنے کی دھن میں جیتے ہیں