دعا

مرا جسم تحلیل غم ہو چکے جب
تو بن جائے خوں‌‌ گشتۂ فریاد یا رب
وہ انگڑائی لے پھر تڑپ کر قفس میں
سحر بن کے ہو جائے شق ہر تہ شب
گریبان مشرق کی روداد لے کر
پہنچ جائے تا بام سرکار یثرب