دن بھی ہے رات بھی ہے میرے ساتھ

دن بھی ہے رات بھی ہے میرے ساتھ
طرح میں سادگی ہے میرے ساتھ


دل ربا دل لگی ہے میرے ساتھ
اس لیے آگہی ہے میرے ساتھ


رات بھی جاگتی ہے میرے ساتھ
غم سراسر خوشی ہے میرے ساتھ


آرزو ناچتی ہے میرے ساتھ
شاعری منچلی ہے میرے ساتھ


آشنا اجنبی ہے میرے ساتھ
اک انوکھی ہنسی ہے میرے ساتھ


وقت کی خامشی ہے میرے ساتھ
ایک بستی بسی ہے میرے ساتھ