دماغ و دل میں ہلچل ہو رہی ہے

دماغ و دل میں ہلچل ہو رہی ہے
ندی یادوں کی بے کل ہو رہی ہے


تو اپنے فیس کو ڈھنک کر نکلنا
نگر میں دھوپ پاگل ہو رہی ہے


تمہاری یاد کا ڈاکہ پڑا ہے
ہماری زیست چمبل ہو رہی ہے


ابھی تو شوق سے پھاڑا ہے دامن
ابھی تو بس ریہرسل ہو رہی ہے


یاد آنکھوں پہ چشمہ گیر کا ہے
مری تصویر اوجھل ہو رہی ہے