دیکھو آہستہ چلو گلزار 07 ستمبر 2020 شیئر کریں دیکھو آہستہ چلو اور بھی آہستہ ذرا دیکھنا سوچ سنبھل کر ذرا پاؤں رکھنا زور سے بج نہ اٹھے پیروں کی آواز کہیں کانچ کے خواب ہیں بکھرے ہوئے تنہائی میں خواب ٹوٹے نہ کوئی جاگ نہ جائے دیکھو جاگ جائے گا کوئی خواب تو مر جائے گا