دستانے

میں چیختا ہوں
میں نے آج تک کسی چیز کو نہیں چھوا
نہ کسی آواز کو
نہ دیوار کو
نہ تمہارے بدن کو
میں تو زندگی بھر
اپنے ہاتھوں سے دستانے نہیں اتار سکا