چودھری صاحب کا صابن!

علامہ اقبالؔ چودھری شہاب الدین سے ہمیشہ مذاق کرتے تھے ۔چودھری صاحب بہت کالے تھے۔ایک دن علامہ چودھری صاحب سے ملنے ان کے گھر گئے ۔ بتایا گیا کہ چودھری جی غسل خانے میں ہیں ۔ اقبال کچھ دیر انتظار میں بیٹھے رہے ۔ جب چودھری صاحب باہر آئے تو اقبالؔ نے کہا ’’پہلے آپ ایک بات بتائیے۔ آپ کون سا صابن استعمال کرتے ہیں ؟‘‘ چودھری صاحب نے کہا۔’’یہ کیوں پوچھ رہے ہیں ؟‘‘ علامہ نے جواب دیا۔’’نالی میں بہت سا کالا پانی بہہ کر آرہا ہے ۔ بہت کارگر صابن معلوم ہوتا ہے ۔‘‘