چند سطریں

ایک مچھر کاغذ پہ لکھی تحریر کا خون چوس رہا ہے
تم نہیں دیکھتے
کیسے کوئی مچھر اہل محنت کی جد و جہد کا خون چوس کر اپنے حرام و جود کا مظاہرہ کرتا ہے
کر سکو تو کرو
یہ فضا اتنی تعفن کیوں ہے
میں تو ہر جگہ ٹھہرا ہوا غلط خون دیکھ رہی ہوں