چاہت دپتی مشرا 07 ستمبر 2020 شیئر کریں تم چاہتے ہو کہ میں تمہیں تمہارے لئے چاہوں کیوں بھلا کیا کبھی تم نے مجھے میرے لئے چاہا نہیں نا دراصل یہ چاہنے اور نہ چاہنے کی خواہش ہی بے معنی ہے با معنی ہے تو بس چاہت میری چاہت تمہاری چاہت یا پھر کسی اور کی چاہت