بلا عنوان خالد کرار 07 ستمبر 2020 شیئر کریں آنکھ وا تھی ہونٹ چپ تھے اک ردائے یخ ہوا نے اوڑھ لی تھی جبیں خاموش سجدے بے زباں تھے آگے اک کالا سمندر پیچھے صبح آتشیں تھی اور جب لمحے رواں تھے ہم کہاں تھے