بھلا کیوں فیصلہ وہ بھی اسی دوران لے بیٹھا
بھلا کیوں فیصلہ وہ بھی اسی دوران لے بیٹھا
سمجھ میں اب اسے آیا کہ کیا نقصان لے بیٹھا
اسے لگتا تھا کچھ بھی وہ کسی کے ساتھ کر دے گا
مگر کتنا بڑا وہ شخص ہے نقصان لے بیٹھا
اگر ہمت تمہیں ہے تو اکھاڑے میں لڑو جا کر
کسی لاچار کو تو مار اپنی شان لے بیٹھا
اگر پتھر ترا دل ہے تو سن لے غور سے پھر تو
سمجھ لے مرد کہلانے کی تو پہچان لے بیٹھا
بہت مشکل سے ملتی ہے ادب کی زندگی لیکن
سخن ور کیوں اسے اتنا ہے پھر آسان لے بیٹھا