بے سبب چاک پر دھرے تھے ہم
بے سبب چاک پر دھرے تھے ہم
بنتے بنتے بھی کیا بنے تھے ہم
ضبط غم ہار ہی گیا آخر
اس کو دیکھا تو رو پڑے تھے ہم
تجھ کو کانٹے کہاں سے لگ جاتے
آگے آگے جو چل رہے تھے ہم
حادثہ کس طرف کو لے آیا
گھر سے کیا سوچ کر چلے تھے ہم
سچ بتا خالق جہان خراب
اس تماشے کو ہی بنے تھے ہم
ہو گئی شام تب ملی دنیا
سارا دن ڈھونڈے پھرے تھے ہم