شہرہائے ذغالی
سِن پندرہ سال پر سات سال اوپر گزر گئے ابھی تک میری داڑھی نہیں آئی ۔ البتہ بہت سی داڑھیاں رسی کی طرح بَٹی ہوئی میرے پاؤں سے لپٹی ہوئی ہیں ۔ نجانے کب قیامت ان بیڑیوں کو کھولنے آئے گی ؟ چوک پہ کھڑا ٹریفک پولیس میری طرح پچھلے سات سالوں سے یہیں ہے ۔ اس سے پہلے کوئی اور تھا جو اس کی طرح ...