میرا کتنا خیال کرتے ہو
میرا کتنا خیال کرتے ہو سانس لینا محال کرتے ہو ہو وہاں بھی جہاں نہیں موجود تم یہ کیسا کمال کرتے ہو عشق میں ہجر و وصل بے معنی کس لیے تم ملال کرتے ہو جانتے ہو کہ ہم تمہارے ہیں پھر بھی دل پائمال کرتے ہو ہم نے دیکھا ہے اک زمانے کو زندگی کیوں وبال کرتے ہو میرے اخلاص کا کرشمہ ہے جسم ...