اللہ دے بندہ لے
جب فخرو سرسی سے سمبھل آیا تو اس نے دھوتی کی جگہ تہمد با ندھا۔ کمری اتار کے کرتا پہنا، سمبھل سے مراد آباد پہنچا تو تہمد کی جگہ پاجامے نے اور کرتے کی قمیض نے لے لی۔ سرسی میں وہ الف کے نام لٹھا نہیں جانتا تھا، سمبھل میں ہمارے ماموں نے اس کو اردو پڑھنا لکھنا سکھایا اور مراد آباد پہنچ ...